پیپلز پارٹی رہنما پھانسی گھاٹ پر پہنچ گئے

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی رہنما پھانسی گھاٹ پر پہنچ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جناح پارک پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی گھاٹ کی جگہ پر حاضری دی۔خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور امتیاز صفدر وڑائچ جناح پارک پہنچے تھے۔جناح پارک میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ذوالفقار علی بھٹو کے حق میں نعرے لگائے۔یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979ء کو جہاں پھانسی دی گئی تھی اب وہاں جناح پارک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی مختصر رائے جاری کی تھی۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، لیکن فیصلہ کالعدم ہوسکتا ہے نہ تبدیل کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں