کراچی(پی این آئی) رمضان المبارک کے لیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبۂ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری کر دیا۔اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔جاری اعلامیے میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا ہے کہ سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہو گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں