اڈیالہ جیل پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، پکڑے گئے دہشت گرد کون ہیں؟

راولپنڈی (پی این آئی) پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل پر حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔۔۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب راولپنڈی پولیس چیف سید خالد ہمدانی نے ایکس (ٹویٹر) پر بتایا کہ “اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، تین دہشت گرد بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار”
پولیس چیف کے مطابق “دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور تینوں کو تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ، اور آئی ای ڈیز اور خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں”. بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت مجموعی طور پر 7 ہزار سے زائد قیدی ہیں جبکہ اہم سیاسی شخصیات بھی وہاں قید ہیں جن میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود، سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی قید ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close