اسلام آباد(پی این آئی)فارم 45 پر نمبر بدل دینا سانحہ 9 فروری کہلائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آپ بال پوائنٹ سے فارم 45 پر نمبر بدل دیں تو میں اسے سانحہ 9 فروری کہوں گا۔ گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جہاں جہاں پی ٹی آئی جیتی ہے، وہاں آڈٹ کریں تو پی ٹی آئی کا ووٹ بڑھ جائے گا کم نہیں ہو گا۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان چھینا گیا، پنجاب میں امیدواروں کے تائید کنندگان کو اغواء کیا گیا، لوگوں کو نااہل کیا گیا، انہیں مرضی کے انتخابی نشان نہیں دیے گئے۔ا
نہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے رزلٹ نکلتا ہے پھر 17 گریڈ کا افسر طے کرتا ہے کس کو کتنے ووٹ پڑے، میرے حلقے میں ایک ہزار ووٹ والے کو 25 ہزار سے جتوایا گیا، پشاور کے 9 حلقوں میں دھاندلی ہوئی، آر او نے کاپی پیسٹ فیصلے لکھے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس گئے، کیس نہیں لیے، اُمید ہے خیبرپختونخوا میں سنے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں