اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانےکافیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنماءکل الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی انتخابات کےنتائج جمع کرائیں گے، چیئرمین،سیکرٹری جنرل اورصوبائی صدورسمیت مرکزوصوبوں کےنتائج جمع کرائےجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کو تفصیلات میں بتایا جائے گا کہ پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات 3مارچ کومنعقد کیے گئے،اور4مارچ کو نتائج کااعلان کیا گیا ، جن میں بیرسٹر گوہرعلی خان چیئرمین اورعمرایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئےتھے۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2024 کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں