ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو کون ہتھیانہ چاہتا ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، ان کا خواب تھا کہ لاہور میں عوام کے مفت علاج کے لیے ایک اسپتال بنائیں۔اس حوالے سے انہوں نے ایک بورڈ آف ٹرسٹ بنایا تھا، پھر بعض ممبران کو انہوں نے اپنی زندگی میں ہی ٹرسٹ سے نکال دیا تھا تاہم ان کی وفات کے بعد ان افراد نے جعل سازی کرکے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ہی ٹرسٹ سے نکال دیا اور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر بھی کرالی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی کی 2 سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر مبینہ جعل سازوں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close