لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ رمضان المبارک کیلئے ایک اچھا پیکج تیار کرلیا گیا ہے،غریب عوام کو ان کا حق گھر کی دہلیزتک پہنچائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں قوم کیساتھ کچھ وعدے کئے تھے،اللہ کا شکر ہے وعدوں کی تکمیل کا آغاز ہو گیا ہے،26تاریخ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہوا، آج مجھے حلف لئے 9روز ہو چکے ہیں ،اللہ کا شکر ہے وعدوں کی تکمیل کا آغاز ہو گیا ہے،ہم مستحقین کو رمضان پیکج دینے جا رہے ہیں،ہم 76سال میں پہلی بار اس طرح کی ایکسرسائز کرنے جارہے ہیں،غریب عوام کو ان کا حق گھر کی دہلیزتک پہنچائیں گے،غریب کا حق تکلیف اٹھائے بغیر گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔مریم نواز کا کہناتھا کہ سوا3کروڑ پنجا ب کے لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر ملنے جارہا ہے،اس طرح کی مشق کبھی کسی حکومت نے نہیں کی،لوگ روز ے میں ہوتے ہیں اور قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔
میری اور نوازشریف کی خواہش پر ٹیم نے بہت زبردست ایکسرسائز کی،اس سارے عمل میں پنجاب حکومت کو پولیس اور متعلقہ محکموں کا تعاون حاصل ہے،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی بنیاد پر مستحق لوگوں کو تلاش کیا ہے، آنے والے 3سے 4ماہ میں ساڑھے 12عوام کا سروے کریں گے،رمضان المبارک کیلئے ایک اچھا پیکج تیار کرلیا گیا ہے،رمضان المبارک پیکج کی تیاری میں مستحق لوگوں کی تکلیف کا خیال رکھا گیا ہے، پنجاب حکومت نے مہینوں اور ہفتوں کا کام دنوں میں مکمل کیا ہے،بدقسمتی سے پنجاب کے مستحق افراد کو کوئی ڈیٹا موجود نہیں،پیکیج کا نام ہم نے رمضان نگہبان پیکج رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں