فارم 45میں مبینہ تبدیلی، پی ٹی آئی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر کو’ اِنک ریموور‘ بھجوا دیا

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے چیف الیکشن کمشنر کو انک ریموور بھجوا دیا۔

 

 

 

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے حلقے این اے 238 کے فرام 45 پر وائٹو استعمال کر کے ووٹوں کو تبدیل کیا گیا، نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، وائٹو کے استعمال سے بدنامی ہو رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر کو بذریعہ ڈاک انک ریموور بھجوا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے 84 ہزار ووٹ تبدیل کر کے 36 ہزار کئے گئے، ایم کیو ایم امیدوار صداق افتخار کے 10 ہزار ووٹ تبدیل کر کے 54 ہزار کر دیئے۔ وائٹو کے استعمال سے الیکشن کمیشن بدنام ہو رہا ہے، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close