اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں 9 مارچ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی اور آصف زرداری کیلیے پیپلزپارٹی کی نمبر گیم پوری ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کو اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے ۔صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مد مقابل ہونگے جبکہ دونوں امیدواروں کی جانب سے ووٹ کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کوپی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ میں بتایا کہ آصف زرداری کیلئے اب تک 345الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں