سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف بڑی کارروائی کر دی گئی

راولپنڈی(پی این آئی)جج طاہر عباس سپرا نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

 

 

 

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری نہیں لگوائی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ 11مارچ کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جواب عدالت میں جمع کروائیں،آئندہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جواب جمع کروائیں،جواب جمع کروائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کیوں نہ کی جائے،بار بار ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہیں لگوائی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک حاضری کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close