پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بُری خبر، فیسوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا،نئی فیس کا اطلاق 7 مارچ سے ہوگا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

 

 

 

نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 روپے مقرر کر دی گئی،ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5000 سے بڑھا کر 7500 روپے مقرر کردی گئی جبکہ دس سالہ نارمل پاسپورٹ 4500 کی بجائے 6700 روپے مقرر کی گئی ،اس کے علاوہ دس سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے بڑھا کر 11200 روپے مقرر کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close