مریم نواز کے بعد مریم اورنگزیب

لاہور (پی این آئی) آج سہ پہر لاہور میں پنجاب کی 18 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزرا سے حلف لیا۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حلف اٹھانے والے وزرا کو مبارکباد دی اور نئی کابینہ کے ارکان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہے،انشا اللہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ میں اورمیری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔۔۔۔۔

پنجاب کابینہ میں سینیئر وزیر مریم اورنگ زیب شامل کی گئی ہیں اس طرح مریم نواز کے بعد کابینہ میں وہ اہم ترین منصب پر فائز کی گئی ہیں ۔۔۔جبکہ دیگر وزیروں میں عظمیٰ زاہد بخاری، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ذیشان زفیق، بلال اکبر خان، سہیل احمد خان، بلال یاسین، رمیش سنگھ اروڑہ، خلیل طاہر سندھو، فیصل ایوب، اشفاق حسین، شیر علی گورچانی، سہیل شوکت اور مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close