مریم نوازکی اپوزیشن پر تنقید

لاہور(پی این آئی)مریم نوازکی اپوزیشن پر تنقید ۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے اپوزیشن میں بیٹھے لوگ ابھی سوگ میں ہیں ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پیکج میں اعلیٰ کوالٹی کا گھی، آٹا، چینی، چاول اور بیسن شامل ہے۔ ڈیلیوری ٹیموں کو یونین کونسل اور محلوں کی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ غیر معیاری پروڈکٹ تیار کرنے والی 4 ملز کو سیل کیا گیا ہے اور ڈیلیوری ٹیموں کو کسی ناخوشگوار واقعے سے بچانے کیلئے پولیس کی سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تنقید برائے تنقید کی مجھے کوئی پرواہ نہیں، مثبت تنقید کی قدر کروں گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close