پی ٹی آئی نے درخواست واپس لے لی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی نے درخواست واپس لے لی۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے مخصوص نشستوں کیلئے درخواست واپس لے لی ۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی،پی ٹی آئی نے پہلے سے دائر درخواست واپس لے لی،وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ کچھ دیر میں نئی درخواست تیار کرکے دائر کرینگے،نئی درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرینگے،پشاور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close