وزیراعظم کا بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے بڑا اعلان

گوادر (پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچشستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کےلیے امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دورہ گوادار کے دوران بارشوں سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بارش متاثرین کے ریسکیو اور مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متاثرین کی گھروں میں واپسی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، متاثرین کواکیلانہیں چھوڑیں گے، متاثرین سے گفتگو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ کا مقصد آپ سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

انہوں نے متاثرین سے کہا کہ 83 کشتیاں تباہ ہوئیں،40کروڑروپے وزیراعلیٰ آپ کے حوالے کریں گے، زخمیوں کو5لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، جن کےپیار ےدنیا سے چلے گئے ان کے گھروالوں کو20لاکھ دیں گے، جن کے گھر جزوی متاثر ہوئے انہیں ساڑھے 3لاکھ روپے دیں گے، جن لوگوں کے تباہ ہوئے انہیں ساڑھے7 لاکھ روپے امداد کے چیک دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں