اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر کل رائے سنائے گی۔
چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجربینچ نے 4 مارچ کوصدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس 2011 میں دائر کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر 2011 سے 2024تک بارہ سماعتیں ہوئیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9رکنی بینچ نے 12سال بعد دسمبر2023 میں سماعت شروع کی۔7 سماعتوں کے بعد 4 مارچ کو 9 رکنی بینچ نے سماعت مکمل کر لی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں