راولپنڈی (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خط الیکشن کا آڈٹ کرانے سے متعلق لکھا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے احتجاج جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، میں مزید سات سال جیل میں رہ لوں گا مگر ڈیل نہیں کروں گا۔ قومی اسمبلی میں حکومت سے نہیں ملنا۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو مینڈیٹ واپس کر دیا جائے تو ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں