اسلام آباد(پی این آئی) سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی 23 اور صوبائی اسمبلیوں کی 54مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔
ذرائع الیکشن کمیشن سے دعویٰ کیاہے کہ فیصلے کے بعد پارٹی پوزیشن کے حساب سے مسلم لیگ( ن) کو قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 14اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔اسی طرح پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں 3 اور صوبائی اسمبلیوں میں 7اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ جے یو آئی کی6 نشستیں متوقع ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں 21مخصوص نشستیں خالی تھیں۔ مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ف کو وہاں خواتین اور اقلیتوں کی9,9 جبکہ پیپلز پارٹی کو 4،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو 2 اور اے این پی کو ایک اضافی نشست ملنے کا امکان ہے۔ادھر پنجاب اسمبلی میں بھی خالی رکھی گئی مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن )کو پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی24 اضافی نشستیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کو 2،مسلم لیگ کو ایک اضافی نشست ملنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں