مسلم لیگ (ن)نے ایک اور میدان مار لیا

کوئٹہ (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی مزید ایک نشست مل گئی۔

 

 

 

الیکشن کمیشن نے پی بی 14 سے (ن )لیگ کے امیدوار محمد خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ حلقہ پی بی 14 نصیر آباد ٹو میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد خان لہڑی نے 20 ہزار 706 ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول عمرانی نے 18 ہزار 787 ووٹ حاصل کیے۔قبل ازیں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7 زیارت پر دوبارہ گنتی کے کیس میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آئین کی کہاں خلاف ورزی ہوئی ہے؟ جب تک کوئی غیرقانونی یا غیر آئینی عمل نہیں بتائیں گے مداخلت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close