لاہور(پی این آئی)احسن اقبال نے تحریک انصاف اور عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔سینئر رہنما مسلم لیگ( ن) احسن اقبال نے تحریک انصاف اور عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور اس کے بانی کی حماقتوں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وہ حماقتیں کرکے اپنا نقصان اور ہمیں فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ نئی حکومت آنے کے بعدسب سے زیادہ سوال معیشت کے مستقبل کے حوالے سے ہورہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعدپہلا اجلاس ہی معاشی صورتحال کے حوالے سے کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرلائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں