پی ٹی آئی نے دو بڑے یو ٹیوبرز سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی نے دو بڑے یو ٹیوبرز سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی نے یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ویڈیو بیان جاری کر کے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا عادل راجا اورحیدر مہدی سے کوئی تعلق نہیں۔ویڈیو بیان اسد قیصر اور شیر افضل مروت نے جاری کیا جس میں جماعت کے ارکان پیچھے کھڑے تھے۔۔۔۔۔۔۔اسد قیصر نے کہا کہ عوام عادل راجا اور حیدر مہدی پر اعتماد نہ کریں، پی ٹی آئی کا اپنا میڈیا اور اپنے ترجمان ہیں، صرف پی ٹی آئی میڈیا اور ترجمان سے جاری بیانیہ ہی تسلیم کیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ چند دن سے شیر افضل مروت کے خلاف یوٹیوبر باہر سے بیٹھ کر کمپین چلا رہے ہیں، یہ یوٹیوبرز شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کے خلاف بھی کمپین کرتے رہے۔اسد قیصر نے کہا کہ آئین اور قانون سے متعلق ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کا بیان ہے کہ ملک اور فوج میری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی اور سول سپرمیسی چاہتے ہیں، عادل راجہ اور حیدر مہدی کے پروپیگنڈے پر اعتماد نہ کریں، تحریک انصاف کا ان یوٹیوبرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اپنا ترجمان اور اپنا بیانیہ ہے، اسے سامنے لایا جائے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں