پی ٹی آئی نے بلاول کی پیشکش قبول کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی نے بلاول کی پیشکش قبول کر لی۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بلاول بھٹو کی پیشکش قبول کرلی اور اس کمیشن کے نتائج بھی تسلیم کرنے کا وعدہ کر لیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق ہمارا جو حصہ بنتا ہے وہ ہمیں دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نیلسن منڈیلا کے سچائی اور مفاہمت کمیشن کو آگے بڑھائیں گے، ہم ایک بڑا اتحاد بنا رہے ہیں،

جن پارٹیوں کو الیکشن پر تشویش ہے، انہیں ساتھ ملائیں گے، یہ اتحاد آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے فاصلے بہت بڑے ہیں، ہم ان کی جانب آہستگی سے جائیں گے، ان کے لیے احترام کا رشتہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 مئی واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ اس بات کی یقین دہانی کروائیں کہ انکوائری کے فیصلے کو سب تسلیم کریں گے تو میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close