جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

بہاولپور(پی این آئی)بہاولپور میں میلہ چنن پیر کے موقع پرضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹیگیکیشن بھی جارہ کردیا گیا ہے۔

 

 

 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 7 مارچ بروز جمعرات ضلع میں مقامی تعطیل ہوگی۔چنن پیر کا میلہ 7 جمعراتوں پر مشتمل ہوتا ہے تاہم آخری جمعرات 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔چنن پیر کے منفرد میلہ پر مسلمان اور ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔دوسری جانب ضلع بھر عام تعطیل کے موقع پر میٹرک امتحانات مستثنی قرار ، بورڈ اعلامیہ کا کہنا ہے کہ بہاولپور بورڈ کے زیر اہتمام 7 مارچ کو ہونے والے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہینگے اور جغرافی، کمرشل جغرافی، کمپوٹر ہارڈویر، انوائرمنٹل سٹڈیز اور ہوم اکنامکس کے پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close