پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو الیکشن ایکٹ میں لسٹ جمع کرانے کی قدغن کو کالعدم قرار دینا چاہیئے، مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ جمع کرانے کی قدغن غیرآئینی ہے، سپریم کورٹ کو صدارتی اور سینیٹ الیکشن سے پہلے نشستوں کو بحال کرنا چاہیئے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر بھروانہ کااختلافی نوٹ میری نظر میں معقول ہے،کیونکہ آئین قانون میں ایک سقم ہے ، کہ اگر آپ فلاں تاریخ تک لسٹ دیں گے تو مخصوص نشستیں ملیں گی ورنہ نہیں ملیں گے۔لیکن آئین کا آرٹیکل 51یہ نہیں کہتا آئین کہتا ہے جتنی سیٹیں جیتی ہیں اس کے تناسب سے مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو بھی اس سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتی جتنی انہوں نے جیتی ہیں؛ میری نظر میں سپریم کورٹ کوفیصلہ کرنا ہے کہ سیکشن 104جو لسٹ جمع کرانے کی قدغن لگاتا ہے،یہ قدغن غیرآئینی ہے، الیکشن ایکٹ میں جو قدغن ہے وہ آئین سے متصادم ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close