علی امین نےشہبازشریف کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی؟

پشاور(پی این آئی)نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ہے اس لئے حلف برداری میں نہیں گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ وزیر اعظم کی حلف برداری میں نہیں جارہا ، ابھی تک ثابت نہیں ہوا وزیراعظم ٹھیک مینڈیٹ سے بنا ہے،علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ہے اس لئے حلف برداری کے لئے جانا ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی کابینہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد بنائیں گے، ان سے ملنے کل اڈیالہ جیل جارہا ہوں ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، نواز خاندان پہلے کھربوں کی کرپشن کا حساب دیں پھر ریڈ لائن ڈرا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close