لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایکس لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے روڈزپر الیکٹرک کانٹا (Weighing Machine) نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ ز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھرکے روڈ برج پررپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے روڈ برج کی تعمیروبحالی کے لئے سروے جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور 6 ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 5 اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے۔مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں