رمضان کا چاند نظر آنے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

لاہور (پی این آئی) 29 یا 30 شعبان، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کس تاریخ کو نظر آئے گا؟ ماہ رمضان کی آمد صرف ایک ہفتے کی دوری پر، ماہرین فلکیات نے ملک میں ماہ مبارک کے چاند کی رویت کی ممکنہ تاریخ بتا دی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ملک میں ماہ شعبان کی 23 ویں شب کے آغاز کے بعد اب رمضان المبارک کے آغاز میں ایک ہی ہفتہ باقی رہ گیا ہے، ایسے میں ملک بھر کے کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے منتظر ہیں کہ پہلا روزہ کس تاریخ کو ہو گا؟۔ اس حوالے سے ماہرین فلکیات اور موسمی تجزیہ کاروں کی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہو گا لیکن اسروز یہ نظر نہیں آئے گا ، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ پاکستان میں پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔ ہر سال کی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ڈومینز میں ہوں گے۔

 

 

جبکہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا، اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند دکھائی دینے کی امید ہے۔کئی ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔فلکیات کے ماہرین کے مطابق اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں