سینیٹ کے رکن نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے جھولی پھیلا دی

اسلام آباد(پی این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی زخمیوں سے متعلق بڑی درخواست کردی۔

 

 

 

سینیٹ میں غزہ صورتحال پر گفتگو کے دوران سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ وزیراعظم سے جھولی پھیلا کر کہتا ہوں ہمیں سہولت دیں ہم فلسطینی زخمیوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خود کچھ نہیں کر سکتے تو جماعت اسلامی کو ریاستی سہولت دے دیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ میں غزہ سرحد دیکھ کر آیا ہوں صورتحال اس سے کہیں بری ہے جتنی کہ میڈیا میں آرہی ہے۔ اس سے قبل ایوان بالا میں ن لیگی سینیٹر افنان اللّٰہ نے خوراک کےلیے جمع ہونے والے اہل فلسطین پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرار داد ایوان میں پیش کی تھی۔ پی پی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ مسلمان اربوں روپے کی زکوٰۃ دیتے ہیں لیکن انہیں توفیق نہیں کہ غزہ میں امداد کریں۔ پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کو جس انداز سے یہ مقدمہ اٹھاناچاہیے تھا نہیں اٹھایا گیا، مسلمان دنیا قراردادوں سے باہر نکل کر عملی اقدامات کرکے دکھائے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں تمام مسلمانوں کےلئے آواز اٹھائی تھی، پاکستان میں لوگ پرامن احتجاج کے لیے نکلتے ہیں تو لاٹھی چارج ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close