آصف زرداری کو وو ٹ دیں گے یا نہیں؟ ایم کیو ایم نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدارتی امیدوار آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کمیٹی کرےگی،ایم کیو ایم نےحکومتی وفد کو جواب دیدیا۔

 

 

 

صدارتی انتخابات کیلئے اتحادی جماعتیں متحرک ہیں ،اتحادی وفد ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول کی رہائشگاہ پہنچا جہاں انہوں نے صدارتی امیدوار آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی ۔ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھاکہ ہم پہلے بھی اتحادیوں کے ساتھ چلتے آرہے ہیں۔جمہوریت اور پاکستان کے حق کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے مگر حتمی فیصلہ کل کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا ۔ہم نے آگے کی راہوں کی بات کی ہے۔ اب صدارت کے عہدے کا الیکشن ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری امیدوار ہیں۔ وفد نے حمایت مانگی ہے۔ ہماری مفاہمت کی تاریخ ہے۔ ہم پہلے بھی ساتھ چلتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close