صدارتی امیدوار اچکزئی نے نواز شریف سے انوکھی فرمائش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)صدارتی الیکشن 2024ء کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ووٹ ملنے سے متعلق امید کا اظہار کیا ہے۔

 

 

 

صحافی نے محمود خان اچکزئی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے ماضی کے دوست میاں محمد نواز آپ کو ووٹ دے رہے ہیں؟اس پر سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار نے جواب دیا کہ نواز شریف کا ووٹ میرا ہونا چاہیے۔صحافی نے مزید استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمان آپ کو ووٹ دینا چاہتے ہیں لیکن پارٹی کی وجہ سے رکے ہیں، کیا وہ ووٹ دیں گے؟اس پر محمود خان اچکزئی نے جواب دیا کہ یہ بات مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close