صدارتی الیکشن، زرداری اور اچکزئی سمیت 7 امیدوار سامنے آ گئے، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) صدر پاکستان کے الیکشن میں آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی سمیت 7 امیدوار سامنے آ گئے ہیں ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں صدارتی الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ہے ۔۔۔۔ الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کے امیدوار آصف علی زرداری، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔۔۔۔

الیکشن کمیشن میں آزاد امیدواروں عبدالقدوس، اصغر علی مبارک، سرفراز قریشی، اقتدار حیدر اور ایاز فاروقی کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close