محمود خان اچکزئی پر اعتراض کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)محمود خان اچکزئی پر اعتراض کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی پر صدارتی امیدواروں کی جانب سے اعتراض عائد کر دیا گیا۔ صدارتی امیدواروں نے اعتراض میں کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی اداروں، ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔اعتراض میں کہا گیا ہے کہ سنی تحریک کونسل نے اسٹیبلشمنٹ مخالف بنانیے کی وجہ سے ان کو صدارتی امیدوار بنایا، محمود خان اچکزئی پاکستان کے پختون علاقوں کو افغانستان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

صدارتی امیدواروں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پاکستان مخالف آدمی ہیں، انہوں نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اسلام آباد میں 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروایے ہیں۔آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی فاروق ایچ نائیک نے جمع کرائے تھے جبکہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی لطیف کھوسہ نے جمع کرائے تھے۔ایڈووکیٹ اصغر علی مبارک نے بھی صدرِ پاکستان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔اس کے علاوہ آزاد امیدوار وحید کمال اور شہری عبدالقدوس نے بھی صدرِ پاکستان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close