محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ، پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ، پی ٹی آئی رہنما برس پڑے۔۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

علی محمد خان نے کہا ہے کہ کل رات محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، اس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم دائروں میں سفر کریں گے تو لڑتے رہیں گے اور 25 کروڑ افراد رلتے رہیں گے۔علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو آئین کے مطابق چلائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close