اسلام آباد (پی این آئی) سنی اتحاد کونسل نے پیپلزپارٹی کے2 سینیٹر بلامقابلہ منتخب ہونے کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔
دنیا نیوز کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی 2 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے سنی اتحاد کونسل کے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، کاغذات نامزدگی آخری روز جمع کرائے گئے۔سنی اتحاد کونسل کے ایڈووکیٹ نظیراللہ، شازیہ جعفرانی اورعلامہ جمیل اظہر نے فارم جمع کرا دیئے۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کاغذات جمع نہ کرانے کی صورت میں پیپلزپارٹی کے 2 سنیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوسکتے تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں