گیس پریشر میں کمی کی وجہ کیا نکلی؟ سوئی سدرن نے اہم اعلان کردیا

کراچی (پی این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹؤں تک گیس پریشر کم رہے گا۔

 

 

 

 

ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ نعمت بسل گیس فیلڈ سے 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے جس پر شہریوں کو گیس کی فراہمی میں کمی کے سبب پریشر 24 گھنٹے تک کم سطح پر رہے گا۔انہوں نے سوئی سدرن کی جانب سے شہریوں کو تکلیف پہنچنے پر معذرت بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close