چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی ) یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکچ میں چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے7 ارب روپے کے رمضان پیکج میں 3 بنیادی اشیا پر شہریوں کو مزید ریلیف سے محروم کرتے ہوئے چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت رمضان پیکچ کے تحت چینی، آٹا اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی، آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے ہی رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، اسی طرح رمضان پیکچ کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رکھی جائے گی۔

 

 

 

معلوم ہوا ہے کہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا اور گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے، موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 4 مارچ کی بجائے 5 مارچ سے ہوگا، نئے وزیراعظم کی تعیناتی کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج 2024ء کی منظوری دی گئی ہے، ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج منظور کیا تھا، جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکچ دیا جائے گا، رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا اور اس دوران ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close