گورنر پنجاب کون ہوگا؟ تین اہم نام سامنے آگئے

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں گورنر کیلئے 3 نام شارٹ لسٹ کر لئے۔

 

 

 

پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے قمر زمان کائرہ، چوہدری ریاض اور مخدوم احمد محمود کے نام منتخب کئے گئے ہیں۔دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا کیلئے تاحال کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا، ابھی مشاورت جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب مکمل ہونے کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کیلئے فائنل نام سامنے لائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close