سکول مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

چترال (پی این آئی)لوئر چترال میں برفباری اور سردی میں شدت کے باعث سکول 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے سکولوں کی چھٹیاں 9 مارچ تک بڑھانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور سے جاری حکم نامے کے مطابق لوئر چترال میں تمام نجی اور سرکاری سکول 9 مارچ تک بند رہیں گے۔ حکم نامہ کے مطابق بچوں اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کےلئے سکولز کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close