اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا 9مئی واقعات سے متعلق بڑا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے والے عمر ایوب خان نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

 

 

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کا موقع دیا، اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں، ہمارے مخالفوں کے پاس چوری کیا ہوا مینڈیٹ ہے ان کے چہروں سے ڈر، خوف اور شرمندگی نظر آئے گی، یہاں جو لوگ بیٹھے ہیں ان کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں، ان کے چہرے ایسے ہیں جیسے کسی جنازے میں آئے ہوئے ہیں، انہیں معلوم ہے ان کے پاس جو مینڈیٹ ہے وہ چوری شدہ ہے، پی ٹی آئی نے فارم 47 کے خلاف پرامن مظاہرے کیے اور لاہور میں 80 کے قریب کارکنان کو گرفتار کیا گیا، میں حقائق کے ساتھ باتیں سامنے رکھوں گا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ اس پی ڈی ایم حکومت جو چور مارکہ ون حکومت تھی اس نے ہمارے محبوب قائد کو گرفتار کیا، مگر ہم کھڑے رہے، انہوں نے ہمارے گھروں پر ریڈ کیے، ہماری خواتین کو حراساں کیا، ہم کھڑے رہے، ہمارا انتخابی نشان چھین لیا مگر ہم کھڑے رہے، ہم اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک عمران خان وزیر اعظم کا حلف نہیں اٹھا لیتے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف قتل کر دیا گیا، اس کی کارروائی کیوں روک دی گئی؟ زمان پارک میں ظلِ شاہ جیسے معصوم شاہ کو قتل کر دیا گیا، 9 مئی کو ہمارے معصوم لوگوں کو گولی ماری کر شہید کر دیا گیا، ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں ایک غیر جانبدار انکوائری ہونی چاہیئے اور حقائق سامنے آنے چاہیئں، جاوید ملک، ذاکر سمیت درجنوں شہداء کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ س وقت میرے قائد وزیر اعظم عمران خان کو سیاسی قیدی کے بطور کو گرفتار کر رکھا ہے، بشری بی بی کو یرغمال بنا رکھا ہے، یہ لوگ نہیں جانتے بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہے کمزوری نہیں ہے، انہوں نے اڈیالہ پہنچ کر خود کو جیل حکام کے حوالے کیا، انہوں نے اڈیالہ پہنچ کر خود کو جیل حکام کے حوالے کیا، انہیں ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا ہے، ہمارے وائس چیئرمین اور صدر سیاسی قیدی ہیں، ہماری خواتین اور ایکٹیوسٹ اس وقت سیاسی قیدی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close