کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری، نومنتخب وزیر اعظم کا اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سبسڈی پر کھاد فیکٹریوں کے بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی۔

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کون نہیں جانتا کسان سے ہے پاکستان کی ترقی، کسان زراعت پاکستان کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نوازشریف اور آصف زرداری کے دور میں بھی زراعت پر بہت کام ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے سستی کھاد پورے پاکستان کو مہیا کی، نوازشریف نے کسان کو بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویل سے سستی بجلی مہیا کی، پنجاب میں زراعت کی جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ کردیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ سبسڈی کھاد فیکٹریوں کے بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی، سولر،ٹیوب ویل پروگرام کا اجرا کیا جائے گا، جوچھوٹے کسان کو مہیا کیا جائے گا، اس کے حوالے سے تفصیلی پیکیج سامنے آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close