لاہور(پی این آئی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فورٹ عباس کے 20 سالہ معذور احمد رضا کی سوشل میڈیا اپیل پر ایکشن لے لیا۔
ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے معذور فریادی کے گھر پہنچ کر اسے مریم نواز کی جانب سے الیکٹرونک وہیل چیئر اور تحائف پیش کیے۔ملک ظہیر اقبال چنڑ نے احمد رضا کی مریم نواز کے ساتھ ویڈیو کال پر بات بھی کروائی۔مریم نواز نے احمد رضا کو نوکری دینےکا وعدہ کرتے ہوئے اسے اپنا فون نمبر بھی دیا تاکہ اسے جب بھی ضرورت ہو تو مدد کے لیے کال کر سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں