اسلام آباد (پی این آئی )بطورنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اہم اعزازاپنے نام کرلیا،انوارالحق کے بطورنگران وزیراعظم200 روز مکمل ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑنے نگران وزیراعظم کے عہدے کاحلف 14اگست 2023کواٹھایاتھا،موجودہ حکومت کوملکی تاریخ کی طویل ترین نگران حکومت کااعزازحاصل ہے ۔ اس سے قبل محمد میاں سومرو کی نگران حکومت طویل مدتی 130دن کی تھی،محمد میاں سومرو16نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم تھے ،محمد میاں سومرو130روز کیلئے نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے تھے۔اسی طرح جسٹس ریٹائرڈناصرالملک یکم جون2018 سے18اگست2018 تک نگران وزیراعظم تھے ،جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک 79 روزکیلئے نگران وزیر اعظم رہے تھے ،جسٹس ریٹائرڈ میرہزارخان کھوسو25مارچ2013سے4 جون2013 تک نگران وزیر اعظم تھے ،جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو71روز کیلئے نگران وزیر اعظم رہے تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں