ن لیگ نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے نو منتخب رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم کوکہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر جواب دیں کہ انھوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں ووٹ کیوں نہیں ڈالا۔واضح رہے کہ نیلسن عظیم اقلیتی نشست پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالا تھا۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن سردار ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے، سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں