نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبروں پر شاہد خاقان عباسی کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں سیاسی جماعت نہیں بنارہالیکن نئی جماعت کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 

شاہد خاقان نے کہا کہ پچھلے 5سال گالم گلوچ میں گزرے،کوئی کام نہیں ہوا،اس دفعہ الیکشن کےبارےمیں جوابہام پیداہوگیاہے اس پرعدالت کوازخودنوٹس لیناچاہیے۔نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں کوئی پارٹی نہیں بنارہالیکن ملک میں ایک نئی جماعت کی ضرورت ہے، میرے جو دوست سیاسی جماعت بنائیں گےمیں اس کاحصہ ہوں گا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کوخط لکھ کرزیادتی کی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کےپاس دلیل کی طاقت ہےآپ ان سےبحث نہیں کرسکتے،جب تک ہم ملکرنہیں بیٹھیں گےتوبات نہیں بنےگی،سب کو اپنے دل میں وسعت پیدا کرنا پڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں