پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے چارج سنبھالتےہی سرکاری بھرتیوں پرپابندی عائد کر دی۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبرپختونخواکو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپورنےسرکاری بھرتیوں پرپابندی عائدکردی ہے۔ KPK مراسلہ کے مطابق پبلک سروس کمیشن کےتحت بھرتیوں پر پابندی نہیں ہوگی،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے گزشتہ1سال میں ہونیوالی تمام بھرتیوں کارکارڈبھی طلب کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں