اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نےملاقات کی۔
دوران ملاقات سابق صدر آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی،اے این پی کی جانب سے نو مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخابات میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں