اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض پی ٹی آئی کے امیدوار عمر ایوب نے جمع کروا دیا۔
تحریک انصاف کے وزارتِ عظمیٰ کیلئے امیدوار عمر ایوب نے مخالف امیدوار شہباز شریف کے خلاف جمع کرائے گئے اعتراض میں موقف اپنایا کہ شہباز شریف کو فارم 47 میں ہیرا پھیری کرنے پر حلقہ تحفہ میں دیا گیا، وہ فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے میں انتخاب ہار چکے تھے۔عمر ایوب کا اعتراض میں مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایم این اے کا جعلی حلف اٹھایا لہٰذا وہ وزارت عظمیٰ کیلئے اہلیت نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مذکورہ اعتراض سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں