پشاور (پی این آئی) جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ آنے پر گورنر کو استعفیٰ نہ دینے کی ہدایت کر دی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی استعفیٰ نہیں دیں گے، جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کی جانب سے غلام علی کو گورنر شپ نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، وہ وزیراعظم کی جانب سے گورنر تبدیل کرنے پر ہی منصب چھوڑیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی نے خیبر پختوںخوا میں نئی حکمت عملی اپنا لی، مسلم لیگ (ن) سے طے شدہ معاملات کے تحت گورنر خیبرپختونخوا پیپلز پارٹی کا ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں