لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس نے لاہور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں شہزاد فاروق کو گرفتار کر لیا۔لاہور میں جی پی او چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج پر پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔مختلف حلقوں کے امیدوار، پی ٹی آئی کارکنان اور ضلع راولپنڈی کی قیادت لیاقت باغ پہنچ گئی ہے۔
کارکنان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے۔پی ٹی آئی کارکنان براستہ مری روڈ ریلی کی صورت میں اسلام آباد ڈی چوک جائیں گے۔لیاقت باغ مری روڈ پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں