صدارتی الیکشن، سینیٹ کی خالی نشستوں کا نقصان کس امیدوار کو ہوگا؟

اسلام آباد(پی این آئی)صدارتی الیکشن، سینیٹ کی خالی نشستوں کا نقصان کس امیدوار کو ہوگا؟صدارتی الیکشن پرسینیٹ کی خالی 10 نشستیں بھی اثر انداز ہوں گی۔سوال یہ ہے کہ ان خالی نشستوں کا نقصان کس امیدوار کو ہوگا؟ بظاہر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کو سینیٹ میں خالی ہونے والی 10 نشستوں کا زیادہ نقصان ہوگا۔جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کی حمایت حاصل نہیں کرسکنے والے زرداری کیلئے ایک ایک ووٹ قیمتی ہے،

صدارتی انتخاب کے الیکٹو رل کالج میں سینیٹ کی نشستوں کی بہت اہمیت ہے کیونکہ ہر سینیٹر کا ا یک ووٹ ہوتا ہے جب کہ اسمبلیوں کا فار مولا الگ ہوتا ہے ۔آصف علی زرداری کیلئے اس وقت ایک ایک ووٹ قیمتی ہے کیونکہ ابھی تک وہ جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کی حمایت حاصل نہیں کرسکے۔اگرچہ قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں اس اتحاد کی اکثر یت ہے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت انہیں حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close